نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ناکافی انتظامات نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پول کھول دیا، ایئرپورٹ کا افتتاح کھٹائی میں پڑ گیا

 
0
322

  کافی تعمیر ابھی باقی ہے، گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ، گیس ، بجلی بھی نہیں

اسلام آباد، اپریل 17 (ٹی این ایس): نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ناکافی انتظامات نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پول کھول دیا ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ناکافی انتظامات سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کھٹائی میں پڑ گیا۔

ٹی این ایس کے مطابق اے ایس ایف بیس کیمپ کی عمارت تاحال نامکمل ہےاور فقط دو بلاک تیارجا سکے ہیں ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی سٹرکچر تیار کر کے مطمئن ہو گئی

لیڈیز ہاسٹل ، یوایس بلاک، میس ، یوٹیلیٹی بلاک ، ایڈمن بلاک اورکوٹ میگزین بھی نا مکمل ہیں۔ 2500 کی بجائے 1100 اے ایس ایف اہلکار ہی پہنچ پائے ہیں۔

نیو ائرپورٹ پر پینے کا پانی موجود ہی نہیں ،سوئی گیس اور بجلی بھی نہ پہنچائی جا سکی جبکہ ٹھیکیدار جنریٹر سے بجلی چلارہے ہیں۔

اے ایس ایف بیس کیمپ تک پہنچنے کیلئے گلیاں بھی تاحال نہ پختہ نہیں کی جاسکی ہیں، نیو ائرپورٹ کے اندر جا بجا گندگی موجود ہے، کیفیٹریا کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔ ڈومیسٹک ڈیپارچر پر متعدد جگہوں پر کام باقی ہے، ارائیول پرتاحال  کوئی صفائی نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ناکافی اقدامات پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سول ایوی ایشن کی سرزنش بھی کر چکے ہیں انھوں  نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔