عمران خان کاسینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے 20 ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا اعلان

 
0
350

اسلام آباد اپریل 18(ٹی این ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا  ہے کہ  سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے والوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر رہے ہیں عمران خان نے اپنی پارٹی کے ووٹ بیچنے والے افراد کے نام بتا دئیے ۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں تیس چالیس سال سے ووٹ بکتا رہا ہے،اس معاملے پر کوئی پارٹی ایکشن نہیں لیتی تھی ،میں نے ووٹ بیچنے والے اپنے ارکان کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا تھا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ووٹ بیچنے والی خواتین میں نرگس علی ،دینا ناز ،فوزیہ بی بی ،نسیم حیات اورنگینہ حیات شامل ہیں جبکہ مردوں میں بابر سلیم ،سمیع اللہ زیب ،یاسین خلیل ،امجد آفریدی ،قربان خان ،زاہد درانی ،سردار ادریس ،عبید ،عبدالحق ،جاوید نسیم ،جاوید آفریدی ،معراج ہمایوں اور وجیہہ الزمان شامل ہیں ۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ملک کا اہم ترین ادارہ ہے اور ملک میں 30، 40 سال سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بک رہا ہے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے جو کہا اس پر افسوس ہوا، کیا انہیں نہیں پتہ تھا کہ 30 سال سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدا جا رہا ہے تو انہوں نے ایکشن کیوں نہیں لیا۔