تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی پولیس کی کاروائیاں، چوری کی واردات میں ملوث 5 افراد گرفتار کر کے ان سے مال مسروقہ کے علاوہ ایک سمگلر  کوپکڑ کر غیر ملکی سگریٹ کی بڑی کھیپ بمعہ گاڑی برآمد  کر لی

 
0
391

پشاور، اپریل  19 (ٹی این ایس): تھانہ آغہ میرجانی شاہ سے وابستہ پولیس نے  مختلف کارروائیوں میں چوری کی واردات میں ملوث 5 افراد گرفتار کر کے ان سے مال مسروقہ کے علاوہ  ایک سمگلر  کوپکڑ کر غیر ملکی سگریٹ کی بڑی کھیپ بمعہ گاڑی برآمد  کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آغہ میرجانی شاہ کے ایس ایچ او واجدخان خان کی نگرانی میں سائنس کالج چوکی کے انچارج شھزاد خان نے تین مختلف کامیاب کاروائیاں کیں۔ کئی روز پہلے تھانہ آغہ میرجانی شاہ کے حدود میں چنگ چی رکشہ چوری ہوا جس پر شھزاد خان نے اس میں ملوث عمران ولد بھادر سکنہ دیر کالونی روح اللہ ولد حمد اللہ سکنہ دیر کالونی اور شاہ سوار ولد جمیل سکنہ بیری باغ سعید آباد کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ملزمان کے اقرار جرم پر ان کے خلاف دفعہ اے 381 کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ دوسری کاروائی میں دو دکانات اور ایک گھر کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے ملزمان کامران ولد گل بھادر ساکنان شاہ جی آباد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دفعہ اسلامک/34  308/457 /14  کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ تیسری کروائی میں مشہور سمگلر یوسف صوبت جو کالے رنگ کی 2014 ماڈل کرولا میں غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی بڑی کھیپ سمگل کر رہا تھا کو گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا جس میں تقریبا 11 لاکھ روپے مالیت کا غیر قانونی مال پکڑا گیا جسے گاڑی سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر کے روزنامچہ میں درج کرلیا ہے۔