استنبول اپریل 23(ٹی این ایس)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیب اردوان نے یہ بات استنبول میں ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک قوم کا عظیم ترین خزانہ اور طاقت ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند نسل کا مالک ہونا ہے۔نوجوانوں کو نشہ آور مادوں، سگریٹ نوشی، جوئے اور دہشت گردی کی طرح کی لت میں دھکیلنے والے ممالک کا مستقبل تاریک ہو گا، سامراجی طاقتوں نے الکوحل اور نشہ آور مادوں کو اپنے اسلحہ کے طور پر استعمال کیا ۔