بہاول پور،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن 2018کے حوالے سے پندرہ روزہ تربیتی سیشن شروع

 
0
402

بہاول پور ،اپریل 25(ٹی این ایس) : ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن بہاولپور کی جانب سے ڈرنگ اسٹیڈیم کی ای لائبریری میںالیکشن 2018کے حوالے سے پندرہ روزہ تربیتی سیشن شروع کر دیا گیا ، پہلے دن تربیتی سیشن کے شرکاء کو ای لائیبریری کی افادیت ، ضرورت اور سروسسز بارے آگاہی فراہم کی گئی ۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور کے ؔڈرنگ اسٹیڈیم کی ای لائبریری میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن بہاولپور کی جانب سے الیکشن 2018کی تیاریوں کے سلسلے میں پندرہ روزہ تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

سیشن کے پہلے روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاولپور مقصود الحسن جاویدنے تربیتی سیشن کے شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ ای لائبریری کے لائبریرین ظہور احمدنے شرکاء کو ای لائبریری کی افادیت ، ضرورت اورفرہم کی جانے والی سروسسز بارے آگاہی فراہم کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ای لائبریری کے قیام سے اس خطے کے ہر طبقے اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا جس سے بہاولپور کے عوام دنیا بھر میں تیزی سے ہوتی ترقی اور تبدیلیوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ رکھ سکیں گے ۔

ای لائبریری میں موجود چالیس نشستوں پر مشتمل اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ آڈیٹوریم میں تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولپو رمحمدسلیم شہزاد اورتربیتی سیشن کی ٹرینر طاہرہ حفیظ کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن کو ہر ممکن طریقے سے ششفاف رکھا جائے گا جس کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ٹیرننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں مردوں کی ٹریننگ کے لیے بھی ٹریننگ سیشن جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سیشن کے انعقاد کا مقصد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی تمام تر ہدایات اور معلومات کو الیکشن ڈیوٹی کرنے والوں تک پہنچانا ہے تاکہ انہیں کسی بھی موقع پر قانون کے مطابق عمل درآمد کرانے میں آسانہ رہے ۔ تربیتی سیشن کا اختتام 12مئی کو ہوگا ۔