مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں تین نوجوان شہید کر دیے

 
0
273

سرینگر 27اپریل ( ٹی این ایس )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں کنٹھ ولی جمو گنڈکے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ بھارتی فوج کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں فوج کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے اور محاصرے کی کارروائی سخت کر دی گئی۔