رحیم یار خان ، آوارا کتوں کے کاٹنے سے تین بچے شدید زخمی 

 
0
907

رحیم یار خان ،30 اپریل (ٹی این ایس ) کچا صادق آباد روڈ بستی کھمبڑا میں آوارا کتوں کے کاٹنے سے تین بچے شدید زخمی ہو گئے ۔ایک بچہ اویس نام کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بستی کھمبڑا میں تین بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک آوارا کتوں نے ان پر حملہ کردیا جسکی وجہ سے تینوں بچوں کے جسم پر شدید زخم آئے زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔