پانی کی قلت کے معاملے پر  ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے ، اپوزیشن لیڈر سینیٹر  شیری رحمان

 
0
329

اسلام آباد،4مئی (ٹی این ایس): سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر  شیری رحمان کا پانی کی پالیسی پر ایوان میں بحث کرانے کا مطالبہ۔ شیری رحمان  کا  سینیٹ اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں پانی کی قلت پر ایوان میں آواز اٹھاتی رہی ہوں، ملک میں پانی کی شدید قلت ہے، حال ہی میں واٹر پالیسی بنائی گئی ہے، ضروری ہے کہ پانی کی پالیسی پر ہم بھی اپنا موقف دیں، سندھ اور بلوچستان میں لوگ پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں، نیشنل واٹر کونسل میں بلوچستان اور سندھ کو برابری کی نمائندگی نہیں دی گئی، پانی کا معاملہ وفاق کا بھی معاملہ ہے، پانی کی پالیسی سے متعلق کوئی معلومات نہیں بتائی گئیں،ان کا کہنا تھا کہ واٹر کائونسل میں سینٹ کے ممبران شامل ہونے چاہیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواب شاہ دنیا کا گرم ترین شہر رہا ہے ، ٹیوب ویلز کے غلط استعمال سے پانی کی زیر زمین سطح نیچے ہو گئی ہے، پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہےاور  پانی کا بحران شدید ہو چکا ہےکہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے پاس پینے کا پانی نہ ہو۔ پانی کی قلت کے معاملے پر پارلیمنٹری کاکس بنایا جائےاور مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جانا چاہیئے۔ ایوان صدر میں روزانہ 98 لاکھ کا خرچہ ہو رہا ہے یہ لاکھوں کس پر خرچ کیا جارہا ہے، ، شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پانی کی قلت کے معاملے پر  ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں۔