سجاول،4مئی (ٹی این ایس): برنی انٹر نیشنل ٹرسٹ سربراہ و سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ انصار برنی کی چھوٹی ہمشیرہ ایڈووکیٹ شگفتہ برنی نے سول اسپتال میں پہنچ کے سجاول کے صحافی گل ملاح کے زیر علاج بھائی زین کی عیادت کرکے 4 بوتلیں وائٹ بلڈ کی دینے کے سمیت مالی مدد کیلئے پندرہ ہزار روپے دیکر مزید ہر ممکن مدد کرنے کی ہامی بڑی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ شگفتہ برنی نے کھاکہ بغیر کسی رنگ و نسل کے انسان ذات کی خدمت کرنا انصار برنی ٹرسٹ کے فرض میں شامل ہے اور خدمت خلق خدہ کی عبادت سمجھ کے کرتے ہیں جس سے دلی سکون ملتا ہے اس نے کھاکہ سابقہ وفاقی وزیر انصار برنی کی خصوصی ہدایات پر میں یہاں پہنچی ہوں اور حال سے بے حال زین کی ہر ممکن مدد جاری اور ساری رہے گی۔













