سندھ میں زرداری صاحب اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے اب نیب کی مہربانی سے اینٹ سے اینٹ جوڑ رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

 
0
566

لاہور، 4 مئی (ٹی این ایس ):  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ قوم آج بھی نیب کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سے گزارش کروں گا وہ 2018 کے الیکشن میں نیب کے کردار کو شفاف بنانے میں کامیاب نہ ہوئے تو یہ المیہ ہوگا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات کے حوالے سے نیب کا کردار سب پر واضع ہے ۔سندھ میں زرداری صاحب اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے اب نیب کی مہربانی سے اینٹ سے اینٹ جوڑ رہے ہیں۔