وزیر اعلی پنجاب سے جرمن وفد کی ملاقات، جس میں توانائی کے لیے تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

 
0
328

 

اسلام آباد ، 4 مئی (ٹی این ایس ): وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے جرمن وفد نے ملاقات کی جس میں توانائی کے لیے تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ توانائی کے متعدد منصوبے تیزی سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے، اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔لاہور میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے جرمن وفد نے ملاقات کی جس میں توانائی کے لیے تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پنجاب میں لگنے والے چار گیس پاور پلانٹ میں قوم کے 150ارب روپے بچائے گئے ہیں، ان اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔جرمن وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی لگن اور عزم سے کام کر رہی ہے، توانائی کے شعبے میں پنجاب حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔