الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2018 کےلئے مکمل تیار ہیں

 
0
296

 

اسلام آباد ،4 مئی (ٹی این ایس ): ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کوئی خلائی مخلوق کرا رہی ہے اس کی تردید کرتےہیں ،یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔آئین کےتحت الیکشن کمیشن آئینی، قانونیذمےداریوں میں مکمل آزاد ہے،اہم منصب پر فائز شخصیات ایسے بیانات سےگریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات محض قیاس آرائیوں اورمفروضوں پر مبنی ہوتے ہیں اور آئین کےمنافی اور آئین کاتمسخر اڑانے کے مترادف ہیں۔