حاجی نورمحمد کھوسہ کے گھر ڈکیتی ، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے کھوسہ برادری کاتین دن کے بعد انڈس ہائی وے پر دھرنا دینے کا اعلان

 
0
584

کندھ کوٹ مئی 5(ٹی این ایس) سابقہ ضلعی نائب ناظم حاجی نورمحمد کھوسہ کے گھر ڈکیتی ، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے کھوسہ برادری نے تین دن کے بعد انڈس ہائی وے پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق حاجی نور محمد کھوسہ اورساتھیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دو ہفتہ گذرنے کے باوجود ان کے گھر میں ہونے والی  ڈکیتی کے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے. گھر سے 12 لاکھ نقدی اور 14 تولا سونے زیورات کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے اب تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی۔
بعد ازاں ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف کھوسہ برادری کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جسکی قیادت سابقہ ضلعی نائب ناظم حاجی نورمحمد کھوسہ،ضلعی کونسل کے ممبر محمود خان کھوسہ اور دیگر نے کی۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بے بسی پر مایوس ہو کر احتجاج کا رستہ اختیار کیا گیا ہے ۔حاجی نور محمد کھوسہ نے کہا کہ پولیس کی اس بے بسی پر کوئی کاروباری اور شریف شہری یہاں محفوظ نہیں رہ سکتا ۔تین دنوں میں ملزمان گرفتار اور لوٹی ہوئی رقم اور دیگر سامان واپس نہیں ہوا تو احتجاج کر کے انڈس ہائی وے بلاک کرینگے ۔