زرداری تحریک انصا ف سے اتحاد چاہتے ہیں تو ملک سے لو ٹی دو لت واپس کریں‘ڈاکٹر شاہد صدیق

 
0
344

لاہور 5مئی (ٹی این ایس) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ووٹرز کو بیوقوف بنانے والے پرانے شکاری نئے جال بن رہے ہیں ، تبدیلی بڑے جلسے کرنے سے نہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے گی ،کر پشن کے بانی ووٹ کو عزت دوکا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے حلقہ پی پی 166 میں پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ آ صف زرداری ہوں یا نوازشریف دو نو ں عوام کو بے وقو ف بنا رہے ہیں تحریک انصا ف کسی بھی کر پٹ شخص سے ہا تھ نہیں ملا ئے گی ۔آ صف زرداری اگر تحریک انصا ف سے اتحاد چاہتے ہیں تو ملک سے لو ٹی دو لت واپس کریں ،با پ بیٹے کے بیانا ت میں تضا د ہے بیٹا تحریک انصا ف پر تنقید کررہاہے تو با پ تحریک انصا ف سے الحا ق کے خواب دیکھ رہاہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ تحریک انصا ف کی کر پشن کیخلا ف جنگ عمران خان جیت چکے ہیں نواز اور زرداری کی سیا ست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے پنجاب ہی نہیں پور ے ملک میں آ ئندہ تحریک انصا ف کی حکومت ہو گی اور ملک کے عمران خان وزیراعظم ہونگے۔