مناواں میں بچوں کی لڑائی پر دوسری جماعت کے طالبعلم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
301

لاہور 5مئی (ٹی این ایس) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامدنے مناواں کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پر دوسری جماعت کے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔کیا یہ درست ہے کہ بچوں کی لڑائی کے دوران دوسری کلاس کے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔کیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اب تک تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔