ساہیوال، پولیس نے ہائیکورٹ کے حکم پر (ن )لیگ ایم پی اے کے چار کارندوں کیخلاف ساڑھے چھ ماہ بعد ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا

 
0
247

ساہیوال5مئی (ٹی این ایس) پولیس یوسف والہ نے ہائیکورٹ کے حکم پر چک 53/5Lمیں ن لیگ ایم پی اے کے چار کارندوں کے خلاف ساڑھے چھ ماہ بعد ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے بیو پاری محمد اسلم کے گھر 21اکتوبر 2017کو مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کے چار کارندوں افضال اور نظام وغیرہ نے صبح تین بجے گھر میں دا خل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا ۔نقدی 45ہزار 400روپے ،پانچ لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر جاتے ہوئے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر دیا ۔جس کے بعد محمد اسلم تھانہ یوسف والہ ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرانے گیا تو پولیس نے ایم پی اے اثر رسوخ کی وجہ سے مقدمہ درج نہ کیا تو محمد اسلم نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی جس پر ہائیکورٹ کے حکم پر ساڑھے چھ ماہ بعد افضال،نظام اور دو نا معلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ 397,392 ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔