پسنی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، دو افراد کو گرفتار ،منشیات برآمد

 
0
355

پسنی، مئی 08(ٹی این ایس):پسنی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری، دو افراد کو گرفتار کرکے منشیات برآمد، مقدمہ درج۔ پسنی پولیس کے مطابق ایس ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ کی ہدایت اور ڈی ایس پی پسنی رضوان ریاض کی زیر نگرانی پسنی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پسنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لیاقت احمد اور ثاقب پھٹان کو منشیات سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او پسنی پولیس زاہد حسین نے کہا کہ پسنی پولیس منشیات کے خاتمے کے لئے کاروئیاں کررہا ہے۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پسنی میں منشیات اور جرائم کے خاتمے کے لئے پسنی پولیس بھرپور کوشش کررہا ہے۔علاقے میں منشیات کا قلع قمع کردیں گے۔