جنوبی “محاذ “والے اپنی اصل منزل شمالی چھانونی” پہنچ گئےتاہم اقتدار کے علاوہ انکا کوئی محاذ نہیں: چوہدری منظور

 
0
291

‏ لاہور، مئی 09 (ٹی این ایس):  پی پی پی پنجاب کئے جنرل سیکریٹری چودھری منظور نے جنوبی پنجاب محاذ کے تحریک انصاف میں انضام پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی “محاذ “والے اپنی اصل منزل شمالی چھانونی” پہنچ گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ابھی ابھی جنوبی محاذ والے “مشرقی محاذ” پر نواز شریف کے ساتھ تھے اورمشرقی محاذ سے قبل “مغربی محاذ ” پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی محاذ والوں کی اکثریت انگریزوں کے ہر محاذ پر خدمت کر چکے ہیں۔یہ پانچ سال اقتدار میں رہے لیکن ان کی زبان سے جنوبی پنجاب کیلئے ایک لفظ نہ نکلا۔

” محاذ” والے الگ جنوبی پنجاب صوبے کے خلاف سازش میں نون لیگ کے ساتھ تھے تاہم حقیقت یہ ہے کہ  ان کا اقتدار کے علاوہ اور کوئی محاذ نہیں ہے۔

چوھدری منظور  نے کہا کہ صوبوں اور پسے ہوئے طبقات کو خودمختاری اور حقوق ہمیشہ پی پی نے دئے اور دی گی،آج بھی چھوٹے صوبوں کے حقوق کی حقیقی جنگ پیپلز پارٹی ہی لڑ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم، آغاز حقوق بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کو پہچان دینا پی پی کا کارنامہ ہے،جنوبی پنجاب صوبے کیلئے عملی اقدام بھی پی پی پی نے کئے جسے نون لیگ نے سبوتاز کیا اور جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق اور پہچان پیپلز پارٹی ہی دے گی۔