مقبوضہ کشمیر ‘ نوجوانوں کے قتل پر احتجاج کیلئے سیاہ پرچم لہرائے گئے

 
0
387

سرینگرمئی 10(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیری نوجوان کے پے در پے قتل کیخلاف سرینگر اور دیگر علاقوں میں سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے لوگوں سے کہاتھا کہ وہ قابض فورسز کی طرف سے نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے قتل کیخلاف اپنے گھروں ، دکانوں اور گاڑیوں پر سیاہ پرچم لہرائیں۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجدکی طرف سے جانے والے تمام راستوں کے علاوہ شہر کے تجارتی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ہفتے محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سرینگر اور شوپیاں کے اضلاع میں پندرہ نوجوان شہید کر دیے تھے۔