رمضان بازاروں، اوپن مارکیٹوں میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی،ایس پی سٹی کی چیئرمین پی سی سی سے ملاقات

 
0
744

لاہورمئی 10(ٹی این ایس) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان اور ایس پی سٹی علی رضا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹوں میں سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایس پی سٹی علی رضا نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میان عثمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر رمضان المبارک میں سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے ایس پی سٹی کو رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹوں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام رمضان بازاروں اور مارکیٹوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ پیٹرولنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گاتاکہ تاجروں اور خریداروں کو تحفظ کا احساس ہو سکے ۔اس موقع پر مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔