ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا حیدرآباد کے  امتحانی مراکز کا اچانک  دورہ

 
0
419

سجاول،10مئی (ٹی این ایس): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  سردار ریاض حسین لغاری نے حیدرآباد بورڈ کے تحت چلنے والے گیارویں اور بارویں کلاسز کی امتحانی مراکز بوائز ڈگری کالج اور گرلز ڈگری کالج سجاول  پر اچانک دورا کیا اور امتحانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کے آج کے نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ ان کے مستقبل کو کاپی کلچر کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے، کاپی کلچر ایک ناسور ہے اور اس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں کاپی کلچر کے خاتمے کے لیئے ہدایتیں بھی دیں۔