پنجاب کا سپلیمنٹری بجٹ،14مئی کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال 

 
0
263

لاہور مئی 10(ٹی این ایس): محکمہ خزانہ پنجاب نے 14مئی کو سپلیمنٹری بجٹ پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے 14مئی کو پنجاب اسمبلی کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے جن کی منظوری کے بعد 14مئی کو اجلاس طلب کر کے سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا جائے گا ۔