پاکستان میں سفارتکاروں کی عزت کرتے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان سے باہر بھی سفارتکاروں کی عزت کی جائے، اعزازچودھری

 
0
310

پاکستانی سفارتکاروں پرپابندیاں کوئی بہترفیصلہ نہیں پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،پاکستان اور امریکہ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کر سکتے ہیں, امریکی ڈیموکریٹک رکن کانگریس ڈونلڈ نورکراس
واشنگٹن مئی 12(ٹی این ایس): امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات سفیروں کی عزت اورقدر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے سفیروں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں سفارتکاروں کی عزت کرتے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان سے باہر بھی سفارتکاروں کی عزت کی جائے، پاکستان کی حکومت امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں لگارہی ہے۔اعزاز چوہدری نے امریکہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندیوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے امریکا فیصلے پر نظر ثانی کریگا اور خواہش ہے کہ معاملات سلجھاؤ کی طرف آئیں گے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان،امریکا سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں، پاکستان نے سفارت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایا ہے، جو 24گھنٹے کام کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مکینزم سے کسی بھی واقعہ کی فوری اطلاع مل سکے گی، اس نظام کو ہاٹ لائن کی طرح رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹک رکن کانگریس ڈونلڈ نورکراس نے کہا پاکستانی سفارتکاروں پرپابندیاں کوئی بہترفیصلہ نہیں پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،پاکستان اور امریکہ تمام معاملات بات چیت کیذریعے حل کر سکتے ہیں۔ڈونلڈ نورکراس نے کہا کہ پرامید ہوں کہ پاک امریکہ تعلقات جلدمعمول پر آجائیں گے،دہشتگردی خطے کیلئے چیلنج ہے مل کر ہی نمٹ سکتے ہیںیاد رہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی، سفارتکار بغیراجازت 40کلومیٹر سے زیادہ سفر نہیں کرسکیں گے لمبے سفر کے لئے امریکی حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔امریکا میں پاکستان کے سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے پر پاکستان نے امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات امریکی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد اور بعض سہولیات واپس لے لی گئیں۔وزارت خارجہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس کے مطابق امریکی سفارتکاروں کو محدودنقل وحرکت کی اجازت ہوگی، ایئرپورٹس پر کارگو سے متعلق کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا جبکہ امریکیوں کو کارگو اسکیننگ کے بغیر نہیں جانے دیا جائیگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق امریکی سفارت کار ایک سے زائد پاسپورٹ نہیں رکھ سکیں گے اور ان کا قیام جاری ہونے والے ویزے کی مدت کے مطابق ہوگا۔امریکی سفارتکاروں کی گاڑیوں پر کالے شیشے ممنوع ہونگے، نان ڈپلومیٹک نمبر پلٹ لگانے پر پابندی ہوگی جبکہ کرائے کی گاڑیوں پر ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ استعمال نہیں ہوگی۔سم نکلوانے کے لئے بائیومیٹرک تصدیق کرانا ضروری ہوگی، رہائشگاہوں پر ریڈیو کمیو نیکیشن کی تنصیب این اوسی کے بغیر نہیں ہوگی، این او سی کے بغیر کرائے پر کوئی بھی جگہ نہیں لی جاسکے گی۔