اسرائیلی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی حکومت کی وضاحت

 
0
316

تہران12مئی (ٹی این ایس)ایران نے گولان کے پہاڑی علاقے میں میزائل حملے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیل نے اس مبینہ حملے کے جواب میں شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پیشرفت کے نتیجے میں خطے میں ایک نئی کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔ اس صورتحال میں ایران اور اسرائیل کے مابین براہ راست عسکری تصادم کا خطرہ بھی پیدا ہو چکا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہاکہ ایران کی حکومت نے شام میں اپنی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس جارحیت کی مذمت کرنا چاہیے۔ تاہم اسرائیل کا کہناتھاکہ اس نے یہ کارروئی جوابی طور پر کی ہے۔