رحیم یار خان مئی 12(ٹی این ایس) آٹے سے بھرا ٹرک تیزرفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے کار پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی کار میں دب کر جاں بحق ہو گئے ۔یہ حادثہ تحصیل صادق آ باد جمال دین والی روڈبائی پاس پر پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرکے گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا ۔حادثہ میں دو افراد کی موقع پر اموات،دونوں کی ڈیڈ باڈیز کو ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آ باد منتقل کردیا گیاذرائع کے مطابق ٹرک نمبری ٹی اے ایل 395صادق آ باد سے کراچی کی طرف اور کار نمبری ایل ای ایچ 1757بھی صادق آ باد سے کراچی کی طرف جارہی تھی۔حادثہ میں میاں بیوی موقع پر اموات ہوئیں جوکہ گلشن اقبال رحیم یار خان کے 24 سالہ عبد الرحمن ولد احسان الحق دانش اور اسکی زوجہ فاطمہ شامل ہیں۔













