یمن میں تعز کے مقام پر جنگجوؤں سے اتحادی فورسز کی جھڑپیں، 115افرادہلاک

 
0
371

صنعاء13مئی(ٹی این ایس)یمن میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران جاری تازہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک سو پندرہ افراد لقمہ اجل بن گئے ، ہلاک شدگان کا تعلق حوثی باغیوں اور سعودی حامی فورسز سے ہے، مغربی صوبے تعز میں باغیوں اور یمنی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ، دریں اثنا یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی فورسز نے ملک کے کچھ مغربی علاقوں میں ایران نواز حوثی باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حکام نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹے کے دوران جاری تازہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک سو پندرہ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ بتایا گیا کہ ہلاک شدگان کا تعلق حوثی باغیوں اور سعودی حامی فورسز سے ہے۔ حکام نے کہا کہ مغربی صوبے تعز میں باغیوں اور یمنی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ۔ دریں اثنا یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی فورسز نے ملک کے کچھ مغربی علاقوں میں ایران نواز حوثی باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔