بائیں بازو کی جرمن جماعت ’ ڈی لنکے ‘ نے مہاجرین کے لیے سرحدیں کھولنے کی حمایت

 
0
920

برلن جون 10(ٹی این ایس)بائیں بازو کی جرمن جماعت ’ ڈی لنکے ‘ نے مہاجرین کے لیے سرحدیں کھولنے کی حمایت کی ہے۔ ہفتے کے روز پارٹی اجلاس کے دوران اس مقصد کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کو باقاعدہ ایک درخواست دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ساتھ ہی نقل مکانی کی وجوہات کے خاتمے کی کوششوں کو زیادہ مربوط بنانے کی بات بھی کی گئی۔ ڈی لنکے نے ایسے افراد کی ملک بدری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔