انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل اگلے منگل کو مکمل ہوگا: شیڈول الیکشن کمیشن

 
0
316

لاہور، جون 13 (ٹی این ایس):  الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل اگلے منگل کو مکمل ہوگا۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں اس ماہ کی 22تاریخ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ایپلٹ ٹریبونلز 27جون تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے جس کے بعد اس ماہ کی 28 تاریخ کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔امیدوار 29 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور الیکشن کمیشن اسی دن حتمی فہرست کا اعلان کرے گا۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 جون کو جاری کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔ادھر ہزارہ کے ریجنل الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔