برضغیر میں مشہور تین عا شقیان  ناموں سے اپنی الگ الگ پہچان رکھنی والی خواتین سیاستدان انتخابی سیٹ سے آئوٹ

 
0
647

 

ٹھٹھہ13جون(ٹی این ایس):  برضغیر میں مشہور تین عا شقیان  ناموں سے اپنی الگ الگ پہچان رکھنی والی خواتین سیاستدان سسئی ، ماروی اور ھیر انتخابی سیٹ سے آئوٹ ہوگئی ہیں، تینوں خواتین سیاستدان سسئی پلیجو ، ماروی میمن اور ہیر سوھو کا تعلق پی پی پی اور ن لیگ سے ہے لیکن دونوں پارٹیوں کی قیادت نے برضغیر کی عاشقیان داستانوں کے ناموں سے منسوب سیاستدان انتخابی سیٹ  سے دور کردیا ہے، بنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کا خواجہ آصف سے دوسری شادی کا اسکینڈل سامنے آنے اور ٹھٹھہ کی عوام سے دوری رکھنے کی بنا پر ن لیگ کی قیادت نے ٹکیٹ سے محروم رکھا ہے، سسئی پلیجو  پی پی پی کی سنیٹر ہے صوبائی حلقہ پی ایس 79 میرپورساکرو سے پی پی پی قیادت کو ٹکیٹ کیلئے درخواست دی تھی لیکن سینٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے اور والد غلام قادر پلیجو ضلع ٹھٹھہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین ہونے پر پی پی پی قیادت نے حالیہ انتخاب میں ٹکیٹ نہیں دی، ھیرسوھو کے سیاست کرنے کا بڑہ عرصہ متحدہ قومی مومنٹ میں گزرہ ہے اور حالیہ دنوں میں متحدہ سے مستعفی ہوکر پی پی پی میں سمولیت کا اعلان کیا ہے لیکن پی پی پی قیادت نے ٹکیٹ سے محروم رکھا ہے ، تینوں عاشقیاں ناموں سے منسوب خواتین سیاستدان  2018 کے انتخابی سیٹ اپ سے آئوٹ ہے دلچسپ کی بات یہ ہے کہ تینوں خواتین سیاسدانوں نے 2013 کے انتخابات میں ٹھٹھہ ضلع کے ایک ہی حلقے سے ایک دوسرے کے خلاف انتخاب لڑی تھی اور تینوں اپنے مخالفین سے شکست سے دوچار ہوئی تھی بعد میں پی پی پی قیادت نے سسئی پلیجو کو سنیٹر بناکر متحدہ قومی مومنٹ نے ھیرسوھو کو اور ن لیگ کی قیادت نے ماروی میمن کو مخصوص نشستوں پر کامیاب کراکے ایوانوں تک رسائی ملی تھی ۔