سندھ:پیپلز پارٹی کی 10 سالہ دور میں کھربوں خرچ ہونے کے باوجود عوام کا معیار زندگی بہتر نہ ہوسکا

 
0
474

حکومت جاتے جاتے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور تھر سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں 44 محکموں کے 2200 سے زائد ترقیاتی منصوبے ادھورے چھوڑ گئی

کراچی، جون  14 (ٹی این ایس):   سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو 10 سال مکمل ہوگئے جس کے دوران کھربوں روپے خرچ کیے گئے لیکن عوام کا معیار زندگی بہتر نہ ہوسکا اور پانی، صحت، تعلیم سمیت کئی شعبوں کے متعدد منصوبے بھی مکمل نہ کیے جاسکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت جاتے جاتے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور تھر سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں صحت، تعلیم، زراعت، آبپاشی، کھیل، سوشل ویلفیئر سمیت 44 محکموں کے 2200 سے زائد ترقیاتی منصوبے ادھورے چھوڑ گئی جن کی لاگت 5 لاکھ 77 ہزار 12 ملین روپے ہے۔