شاہدرہ: کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچہ برآمد

 
0
359

لاہورجون 20 (ٹی این ایس)شاہدرہ کے علاقہ میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچہ برآمد ،ریسکیواور پولیس نے موقع پر پہنچ کربچے کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ پرانے راوی پل کے قریب پڑے ہوئے کوڑے کے ڈھیر میں نومولود بچے کے رونے کی آواز سن کر راہگیروں نے ریسکیو اور پولیس کو اطلا ع کردی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر بچہ اپنی تحویل میں لے کر منشی ہسپتال منتقل کردیا۔