مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے آج تقریباٌ 500 سکھ یاتری بذریعہ ٹرین بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ ہے ہیں

 
0
492

لاہور، جون 21 (ٹی این ایس):   سکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے آج تقریباٌ 500 سکھ یاتری بذریعہ ٹرین بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ رہے ہیں جن کے لئے پاکستان ریلوے نے سپیشل ٹرین کا انتظام کیا ہے۔مہمان سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے لئے انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے ایس پی لاہور، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سکھ یاتریوں کے لئے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹرین کے ساتھ ڈی ایس پی کی نگرانی میں کمانڈوز تعینات کئے جائیں اور ٹرین کے خالی ریکس کی سخت چیکنگ کی جائے۔بم ڈسپوزل عملہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارموں کی مکمل سویپنگ کرائی جائے۔بم ڈسپوزل عملہ ہمہ وقت ٹرین کے ساتھ رہے اور سپیشل ٹرین کو کسی صورت خالی نہ چھوڑا جائے۔نیزریلوے اسٹیشن واہگہ، لاہور، حسن ابدال اور ننکانہ صاحب میں اضافی نفری تعینات کی جائے ۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے ایس پیز ریلوے پولیس کو تحریری احکامات بھی جاری کر دئے ہیں اور کہا ہے کہ ضلع پولیس افسران سے رابطہ رکھا جائے اور سینٹرل پولیس آفس کنٹرول ریلوے کو لمحہ بہ لمحہ با خبر رکھا جائے۔