آج رواں سال کا طویل ترین دن

 
0
575

کراچی21 جون(ٹی این ایس): پاکستان بھرمیں آج رواں سال کا طویل ترین دن ہوگا اور مختصر ترین رات ہوگی جبکہ ناروے کے شمالی علاقوں میں سورج غروب ہی نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا، دن کا دورانیہ چودہ گھنٹے سولہ منٹ پر محیط ہوگا اور کل بروز جمعہ 22 جون سے دن کا دورانیہ کم جبکہ راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق اکیس جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دن زیادہ دیر تک روشن رہتا ہے، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی بر قرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔ماہرین کے مطابق انتہائی شمالی علاقوں میں موسم گرما میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا، بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔بائیس دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔