شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

 
0
288

لاہو رجون 22(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔شہباز شریف 16 جون کو لندن اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے گئے تھے اور انہوں نے عید الفطر بھی لندن میں ہی منائی تھی۔شہباز شریف گزشتہ روز قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے۔یاد رہے کہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز تاحال لندن میں ہی موجود ہیں جنہوں نے کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وطن واپس آنے کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔