روپے کی بے قدری اورڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ‘خادم حسین

 
0
338

ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضے 1500ارب بڑھنا تشویشناک ہے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور
لاہور جون 22(ٹی این ایس) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر کی جانے والی پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضے 1500ارب روپے تک بڑھنا تشویشناک ہے ،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑے گا جو بیشتر درآمد کی جاتی ہیں پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کے نتیجہ میں کرائے اور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں اضافے کی شکل میں ظاہر ہوگا جس سے اشیاء کی ترسیل کی لاگت بڑھے گی اور نتیجہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھگتنا پڑے گا اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔