مسلم لیگ نون کیطرفسے انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری،چوہدری نثار کے حلقے میں بھی امیدوارکھڑے کئے گئے

 
0
305

لاہور، جون 25 (ٹی این ایس): مسلم لیگ نون نے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، نون لیگ نے چوہدری نثار کے حلقے سے بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
مسلم لیگ نون نے گزشتہ روز جاری ہونے والی فہرست میں خالی رہ جانی والی نشستوں پر بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 64 سے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال، این اے 94 سے ملک شاکر بشیر اعوان، این اے 145 سے رضا مانیکا، این اے 175 سے چودھری مسعود، این اے 176 سے شیخ فیاض الدین، این اے 168 سے احسان الحق باجوہ، اور این اے 169 سے نورالحسن تنویر کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
پنجاب کی نشست پی پی 21 سے سلطان حیدر علی، پی پی 22 سے تنویر اسلم، پی پی 23 سے ذوالفقارعلی خان، پی پی 24 سے شہر یار ملک، پی پی 82 سے ملک الہٰی بخش بندیال، پی پی 83 سے ملک آصف اور پی پی 84 سے ملک وارث کو نون لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی پی 192 سے میاں نوید، پی پی 193 سے منصب ڈوگر، پی پی 218 سے ملک ظفر، پی پی 219 سے رانا محمد اقبال سراج، پی پی 241 سے کاشف محمود، پی پی 242 سے زاہد اکرم، پی پی 243 سے ڈاکٹر مظہر، پی پی 244 سے محمد ارشد، پی پی 273 سے شاہد گبول اور پی پی 274 سے عبداللہ بڈانی کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔