اسلام آباد جون 27 (ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا پولنگ کے اوقات صبح 8 تا 5سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا پولنگ کا وقت قانون کے مطابق 8 گھنٹے مقرر ہے۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ وقت بڑھانے کا اختیار کمیشن کا ہے فی الحال ضرورت نہیں، وقت میں انتہائی مجبوری اورضرورت کےتحت اضافہ کیا جاسکتا ہے۔حکام نے کہا کہ پولنگ کے اوقات صبح 8 تا5 سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے، پولنگ اسٹیشن میں موجود لوگ 5بجے کے بعد بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔