توہین عدالت کیس: احسن اقبال نے غیر مشروط معافی مانگ لی

 
0
303

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے (ن) لیگی رہنما کے خلاف درخواست کی سماعت کی
لاہور جون29(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں انہیں عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا سنائی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔احسن اقبال کی جانب سے عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کل سپریم کورٹ نے ایک شخص کو نا اہل کیا، وہ سپریم کورٹ کے باہر کہہ رہا تھا کہ میں نے کبھی معافی نہیں مانگی لیکن میں عدلیہ کی عزت کرتا ہوں۔جسٹس مظاہر اکبر نے احسن اقبال سے مکالمہ کیا کہ آپ کے تحریری جواب میں معافی کے لیے وہ الفاظ نہیں جو قانونی طور پر ہونے چاہئیں۔اس پر احسن اقبال نے کہا کہ میں موت کے منہ سے آیا ہوں، میرے لیے عہدے حیثیت نہیں رکھتے، عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔