بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام و زمیندار سراپااحتجاج۔مستونگ میں 2مختلف مقامات پر کوئٹہ کراچی و کوئٹہ نوشکی قومی شاہراہ احتجاجا بلاک

 
0
321

مستونگ جون 29 (ٹی این ایس)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مستونگ میں 2مختلف مقامات پر کوئٹہ کراچی و کوئٹہ نوشکی قومی شاہراہ احتجاجا بلاک کر دی گئی تفصیلات کے مطابق مستونگ و گردنواح کے علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کھڈکوچہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے سربراہ حاجی عبدالعزیزشاہوانی کی قیادت میں زمینداروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور لکپاس کے مقام پر نوب زادہ میرسراج خان رئیسانی کی قیادت میں عوام اور زمینداروں نے کوئٹہ کراچی۔نوشکی روڈ کو ٹریفک کیلئے احتجاجا بلاک کردیا ہے دونوں مقامات پر عوام کی بڑی تعدادنے روڈ پردہرنادے رکھا ہے۔روڈ بندہونے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافرپھنس گئے ہیں اور سخت گرمی میں مسافروں خصوصا خواتین بچوں اور معزور افراد کو سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہیں۔ڈپٹی کمشنر و ایس ڈی او کیسکو و دیگر حکام کی مظاہرین سے دہرناختم کرانے کی کوشش جاری ہیں۔