چیمپنئز ٹرافی میں ہاکی ٹیم کی مایوس کن کار کر دگی ٗ نگران حکومت کا سخت نوٹس ٗ سپیشل گرانٹ روک لی

 
0
328

اسلام آباد30جون (ٹی این ایس)نگران حکومت نے چیمپنئز ٹرافی میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کار کر دگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی 20کروڑ کی سپیشل گرانٹ روک لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی چیمپنئز ٹرافی میں کار کر دگی انتہائی مایوس کن رہی ٗ میگا ایونٹ کے دور ان پاکستانی ٹیم کو بھارت ٗ ہالینڈ ٗ بیلجیئم ٗاور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا جس کے باعث میڈل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے قومی ٹیم کی انتہائی مایوس کن کار کر دگی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی 20کروڑ کی سپیشل گرانٹ روک لی ۔ یاد رہے کہ سپیشل گرانٹ جاری کرنے کی منظوری سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی ۔دوسری جانب دس لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والے ڈچ کو چ بھی کچھ نہیں کر سکے جبکہ پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر غیر ملکی سیر سپاٹوں میں مصروف رہے ۔پاکستانی ٹیم کی مایوس کار کر دگی کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ نے ذمہ داروں سے بھی جواب طلبی کا فیصلہ کرلیا ہے یاد رہے کہ 2014میں پاکستانی ٹیم نے چیمپپنز ٹرافی میں سلور میڈل جیتا تھا ٗ 2012چیمپینز ٹرافی میں برونز میڈل پاکستان کے نام رہا۔