فورسز طالبان کے خلاف آپریشنز شروع کر دیں، افغان صدر کا حکم

 
0
369

اب طالبان نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں امن کی کب ضرورت ہے،اشرف غنی کی پریس کانفرنس 
کابل جولائی 1(ٹی این ایس)افغان صدر اشرف غنی نے اپنی ملکی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کر دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں افغان صدر نے جامع امن مذاکرات کو بھی ملکی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا، رمضان کے مہینے کے اختتام پر افغان صدر نے چند دنوں کی فائربندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے جواب میں طالبان نے بھی عیدالفطر کے تین ایام پر جنگ بندی کی تھی۔ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد طالبان کے حملوں میں واضح طور پر شدت دیکھی گئی ہے۔ صدر اشرف غنی نے اس حوالے سے کہا کہ اب طالبان نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں امن کی کب ضرورت ہے۔