پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر آمادگی خوش آئند ہے، امریکا

 
0
409

پاکستان نے اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ کام پر آمادگی ظاہرکی،بیان 
واشنگٹن جولائی 1(ٹی این ایس) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف کریک ڈاؤن کی یقین خوش آئند ہے تاہم پاکستان اس پر عملدرآمد بھی لازمی بنائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف اے ٹی ایف سے متعلق فیصلے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی معالی معاونت (سی ایف ٹی) کے خلاف اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مکمل حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سی ایف ٹی پر عملدرآمد کے لیے ایف اے ٹی ایف اور عالمی براردی کے ساتھ مل کر کام کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1267 کو پورا کرے تا کہ عالی سطح پر فنڈز کی منتقلی یا وصولی پر کوئی پابندی عائد نہ ہو۔