پیپلز پارٹی نے شوکت بسرا سمیت 4 عہدیداروں کو عہدوں سے برطرف کر دیا

 
0
917

لاہور 02جولائی(ٹی این ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی نے شوکت بسرا سمیت 4 عہدیداروں کو پارٹی عہدوں سے برطرف کر دیا ۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت بسرا کو جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ، پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر ملک نوشیر لنگڑیال ،جنرل سیکرٹری ڈی جی خان ڈویژن غلام فرید میرانی اور ضلع لیہ سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کنجیال کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے ۔ چاروں عہدیداروں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔واضح رہے کہ شوکت بسرا اعجازالحق کے مقابلے میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں۔