سویڈن میں جنسی تعلقات سے متعلق نیا ملکی قانون نافذ

 
0
276

قانون کے مطابق جنسی رابطے سے قبل فریقین کی اس عمل پر واضح اور قابل شناخت آمادگی لازمی قرار
سٹاک ہوم 03جولائی(ٹی این ایس)سویڈن میں جنسی تعلقات سے متعلق نیا قانون نافذ ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاء آف انڈرسٹینڈنگ نامی اس قانون کے تحت کسی بھی جنسی رابطے سے قبل فریقین کی اس عمل پر واضح اور قابل شناخت آمادگی لازمی ہے ورنہ اسے جنسی زیادتی سمجھا جائے گا۔ اس نئے قانون کا مقصد جنسی نوعیت کے جرائم کی روک تھام ہے۔ ناقدین اس نئے قانون کو اس لیے متنازعہ قرار دے رہے ہیں کہ آئندہ اس قانون کو سویڈش عدالتوں میں کیسے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کیسے طے کیا جائے گا کہ کسی بھی فریق کی طرف زبانی رضامندی ظاہر کی گئی تھی یا نہیں اور آیا وہ کافی تھی۔