اردن میں فلسطینی نوجوان نے اپنے سرمیں گولی مار کر ساتھیوں کو حیران کردیا

 
0
327

ٹریننگ کے دوران نوجوان نے دوستوں کی موجودگی میں گولی ماری اورچندسیکنڈمیں خالق حقیقی سے جاملا
عمان03جولائی(ٹی این ایس)فلسطین کے ایک نوجوان نے تربیت کے دوران دیگر ساتھیوں کے سامنے اپنے ہی پستول سے اپنے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی۔عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ اردن میں پیش آیا۔ فلسطینی نوجوان دو روز قبل دریائے اردن کے مغربی کنارے سے اردن پہنچا تھا،اس انوکھے واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نوجوان کو خود کو گولی مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریننگ کے دوران ایک فلسطینی نوجوان نے دوسرے دوستوں کی موجودگی میں ناقابل یقین انداز میں بلا تردد اپنے سرمیں گولی ماری اور چند سیکنڈز کے اندر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔