جنوبی افریقہ میں مردہ قرار دی گئی خاتون اچانک زندہ، ہسپتال میں زیر علاج

 
0
344

کارحادثے کے بعد خاتون کو مردہ خانے میں رکھاگیا،ملازم آیاتوسانس چل رہی تھی،دوبارہ ہسپتال داخل
پریٹوریا03جولائی(ٹی این ایس)جنوبی افریقہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد مردہ خانے کے فریج سے رکھی گئی لاش اچانک زندہ ہو گئی۔مردے خانے کے فریج میں زندہ پائی گئی خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے علاقے گوتینگ میں کار حادثے کے بعد ایک عورت کو جب ہسپتال لایا گیا تو طبی عملے نے انھیں مردہ قرار دیا تھا۔جس کے بعد خاتون کی لاش کو مردہ خانے کے ایک فریج میں رکھ دیا گیا تھا۔ طبی عملے کا کہنا تھا کہ خاتون میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے۔جب مردہ خانے کا ایک ملازم لاش کو دیکھنے آیا تو اس نے دیکھا کہ سانسیں چل رہی ہیں۔ایک افسر نے تصدیق کی کہ جوہانسبرگ کے ہسپتال میں اب وہی خاتون زیر علاج ہیں۔ مردہ قرار دی گئی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔خاتون کے اہلخانے نے ہسپتال سے جواب طلب کیا ہے اور اب معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔خاتون کے اہلخانہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ گہرے صدمے میں ہیں اور جب تک پولیس، طبی عملہ اور مردہ خانے کا عملہ وہاں موجود نہیں ہوتا وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔