مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ظفرعلی شاہ تحریک انصاف میں شامل

 
0
389

عمران خان کی ہر محاذ پر حمایت کریں گے: ظفر علی شاہ
اسلام آبادجولائی 5(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ظفر علی شاہ نے عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ظفر علی شاہ کا کہنا تھاکہ سیاست کے آخر میں اپنا فرض ادا کرنا چاہتا ہوں، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ چل رہا ہے، ملک کو ان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے اندرک رپشن کے بڑے بت گرائے ہیں، ان پر کوئی داغ اور دھبہ نہیں ہے، ان کی ہر محاذ پرحمایت کریں گے۔