ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے: چیف جسٹس

 
0
343

چیف جسٹس پاکستان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے
اسلام آبادجولائی 06(ٹی این ایس)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان نے ایک کیس کے دوران ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز سے متعلق ریمارکس دیئے کہ ہم نے ڈیمز کے لیے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے، ڈیمز کی تعمیر کے لیے قوم کے بچے پیسے جمع کرکے دے رہے ہیں، ہم ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کو کسی کو کھانے نہیں دیں گے، اس پر پہرا دیا جائے، یہ نہیں ہونے دیں گے کہ کمیشن کےلوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خرید لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز سے متعلق ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی، ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک کو بھی اپنی ویب سائٹ پر یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز کی غرض سے جو اکاؤنٹ بنایا ہے اس کا ٹاٹئل اور نمبر یہ ہے۔
(اکاؤنٹ ٹائٹل)DIAMER BASHA AND MOHMAND DAM FUND
(اکاؤنٹ نمبر)account No.03-593-299999-001-4