ہمارا مفاد ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں: ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد جولائی 06(ٹی این ایس) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ہمارا مفاد ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں۔میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا مفاد ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں، پاکستان سے جو 3 ہزار کروڑ باہر گئے وہ واپس کیسے آئیں گے یہ اہم ہوگا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات پڑیں گے، پاکستان میں طاقتور لوگوں کا احتساب شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف فیملی کو دفاع کا بھرپور موقع ملا اور یقین ہےکہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوگا۔