کوئٹہ ،گورنمنٹ جونیئر ایسوسی ایشن کا قیام ،تین ماہ کیلئے عبوری عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

 
0
1447

کوئٹہ06جولائی(ٹی این ایس)گورنمنٹ جونیئر ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان ،تین ماہ کیلئے عبوری عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گورنمنٹ جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کا قیام کا اعلان کردیا گیا ہے یہ جونیئر ٹیچر ز ایسوسی ایک نئی جماعت سامنے آئی ہے جس کا چیئرمین ڈاکٹر عبدالرشید آزاد ،صدر محمد یوسف ،جنرل سیکرٹری شاہ بخش بگٹی ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالعزیز ،چیف آرگنائز احسان اللہ جبکہ اس عبوری عہدیداروں کی ممبران کے تعداد 7ہوگی جن میں ذوالفقار احمد ،ظفراللہ ،عبدالقیوم سرگڑھ ،ظفر علی بلوچ ،جاوید احمد کاکڑ ،مولوی عنایت اللہ ندیم ،محمد ایوب شامل ہوں گے ،یہ عہدیداران 30ستمبر 2018تک عبوری کام کریں گے ،جبکہ 33اضلاع میں ایک ایک نمائندہ نامزد کیا جائیگا ،جو وہاں ضلعی نمائندوں کا نامزد کرکے کام کرے گا اور اکتوبر میں اسکی عبوری کابینہ تشکیل دی جائے گی اور انتخابات کا اعلان کرے گی ،صدر محمد یوسف نے کہاکہ عرصہ دراز سے ہمارے اساتذہ کرام کو بنیادی مسائل کا سامنا ہے ،اب اساتذہ تنظیم جو پہلے بہت فعال تھی اب انکے اختلافات کی وجہ سے ہم مجبور ہوگئے کہ اساتذہ جونیئر ٹیچرز کے حقوق اور طلباء کے مفادات کو نظر رکھ کر نئی گورنمنٹ جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لائے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت جونیئر ٹیچرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،ہمارے مسائل کوئی نہیں سنتا ،ہم کوشش کریں گے کہ نگراں حکومت اور نئی آنیوالے حکومت سے آگاہ کریں گے بیورو کریٹ ہمارے مسائل حل کرنے سے بری طرح ناکام رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ اندرون بلوچستان میں جونیئر ٹیچرز کی حالت قابل رحم ہے اس لئے ہم نے نئی جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن بنانے کا ارادہ کیا اور جلد ہی اندرون بلوچستان کا دورہ کریں گے ۔